جے پور:اے یو بینک کی جانب سے منعقد ’’بنو چیمپئن ‘‘ ریاستی سطح کے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے آئی میری کوم نے یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ جب ان کی توجہ ان کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کی خبر کی طرف مبذول کرائی گئی تو انہوں نے کہا کہ وہ ابھی کھیل سے ریٹائرمنٹ نہیں لینا چاہتیں۔ وہ مزید پانچ سال کھیلنے کی خواہش رکھتی ہیں اور ان میں اتنی توانائی ہے لیکن ایج لیمٹ کے قوانین کی وجہ سے اب وہ ملک کے لیے مزید نہیں کھیل پارہی ہیں۔
ریٹائرمنٹ کی خبر پر انہوں نے کہا کہ وہ اسکول کے ایک پروگرام میں ایسا اعلان کیوں کریں گی۔ اس طرح کی بات ہونا بہت غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بین الاقوامی کھیلوں کے رنگ میں بھی دکھنا چاہتی ہیں لیکن قوانین کی وجہ سے اب وہ ملک کے لیے نہیں کھیل پارہی رہیں۔ انہوں نے کہا لیکن وہ ابھی ریٹائر نہیں ہونا چاہتی۔ وہ ریٹائر بھی ہو سکتی ہیں اور جب ایسا ہو گا تو وہ میڈیا کے سامنے اس کا اعلان کریں گی۔