حیدرآباد: نیوزی لینڈ کے اسٹار بلے باز کین ولیمسن نے سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں نصف سنچری اسکور کی اور پھر دوسری اننگز میں 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ ولیمسن نے راس ٹیلر کے سب سے زیادہ رنز بنانے ریکارڈ توڑ دیا، انھوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں 18,199 رنز بنائے تھے۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز ولیمسن میچ سے قبل ریکارڈ سے 72 رنز دور تھے اور انہوں نے دوسری اننگز میں کریز پر رہتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دے دیا۔ ولیمسن کے اب انٹرنیشنل کرکٹ میں 359 میچوں میں 48.18 کی اوسط سے 18,213 رنز ہوگئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 34 سالہ ولیمسن نے قومی ٹیم کے لیے 2010 میں بھارت کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔