چنئی: آئی پی ایل 2024 میں چنئی کی کمان سنبھالنے والے نوجوان بلے باز رتوراج گائیکواڑ آئی پی ایل کی تاریخ میں سنچری بنانے والے چنئی کے پہلے کپتان بن گئے۔
انہوں نے منگل کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف میچ میں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں 60 گیندوں پر 108 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔
ڈومیسٹک سرکٹ میں مہاراشٹر کی نمائندگی کرنے والے رتوراج کی شاندار اننگز کی وجہ سے چنئی نے اسکوڑ بورڈ پر 210 رنز کا بڑا ہدف لگانے میں کامیاب رہا۔
پونے سے تعلق رکھنے والے گائیکواڑ، چنئی کے لیے سابق اوپنر مرلی وجے اور آسٹریلیائی شین واٹسن کے ساتھ سی ایس کے کے لیے متعدد سنچریاں بنانے والے تیسرے بلے باز بھی بن گئے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹورنامنٹ میں ان کی پہلی سنچری 2021 میں آئی جب انہوں نے راجستھان رائلز کے خلاف شاندار اننگز کھیلی۔