جے پور: آئی پی ایل 2024 میں آج 38 واں میچ راجستھان بمقابلہ ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ راجستھان کے خلاف ممبئی انڈینس کا یہ دوسرا میچ ہوگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں راجستھان نے ممبئی کو بری طرح شکست دی تھی۔ جب ممبئی انڈینز کی ٹیم کھیلنے کے لئے میدان میں اترے گی تو ان کا ارادہ اپنی پچھلی شکست کا بدلہ لینے کا ہوگا۔
پوائنٹس ٹیبل میں دونوں ٹیموں کی پوزیشن:
راجستھان نے اس سیزن میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اب تک 7 میچ کھیلے جا چکے ہیں جس میں راجستھان نے 6 میچ جیتے ہیں۔ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔راجستھان سات میچوں میں چھ جیت اور ایک ہار کے ساتھ12 پوائنٹ کی بدولت پہلی پوزیشن پرہے۔ ممبئی انڈینز کی بات کریں تو ہاردک پانڈیا کی قیادت والی ٹیم کو 7 میں سے 3 میچوں جیت ملی ہے۔وہ چھ پوائنٹس کے ساتھ لیگ ٹیبل میں ساتویں نمبر پر ہے۔
راجستھان کی طاقت:
راجستھان کے لیے سب سے اہم بات ان کی ٹیم کی مجموعی کارکردگی ہے۔ راجستھان کے اوپننگ بلے باز جوس بٹلر نے ابتدائی میچوں میں رن نہیں بنائے تھے لیکن وہ اس سیزن میں اب تک 2 سنچریاں بنا چکے ہیں۔ یشسوی جیسوال کا فارم یقیناً تشویشناک کا باعث ہے۔ سنجو سیمسن کئی اہم مواقع پر نصف سنچری اننگز بھی کھیل چکے ہیں۔ ریان پراگ نے بھی تیز اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا ہے۔ تمام الرز بالنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔