راجکوٹ: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن (ایس سی اے) اسٹیڈیم کا نام بدل کر نرنجن شاہ اسٹیڈیم رکھنے کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کہا، ’’گرچہ ہم 2023 ایک روزہ ورلڈ کپ کا فائنل ہار گئے ہوں، لیکن ہم نے لگاتار 10 میچ جیت کر سب کا دل جیت لیا۔ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ مجھے پورا اعتماد ہے کہ روہت شرما کی کپتانی میں بھارت بارباڈوس میں 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے: بی سی سی آئی - ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024
بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کے بارے میں قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بھارت روہت شرما کی قیادت میں خطاب جیتے گا۔
Published : Feb 15, 2024, 10:51 PM IST
پروگرام ختم ہونے کے بعد جے شاہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے روہت کو کپتانی سونپنے کے فیصلے کے بارے میں یہ جانکاری دی۔ اس دوران بھارتی کپتان روہت، کوچ راہل دراوڈ اور مردوں کی سینئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اجیت اگرکر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ روہت کپتانی کر رہے تھے اور وہ ایک سال بعد افغانستان سیریز کے لیے واپس آئے، جس کا مطلب ہے کہ ہم انہیں کپتانی جاری رکھنے دیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کا اسکور 22/4 تھا اور جس طرح روہت شرما نے ٹیم کو 212/4 تک پہنچایا، ہم ان کے بارے میں زیادہ سوال نہیں کرسکتے، ٹھیک ہے؟ ان میں صلاحیت ہے، جیسا کہ میں نے کہا، ہم نے ون ڈے ورلڈ کپ میں دس میچ جیتے۔ ہم نے فائنل نہیں جیتا، لیکن یہ کھیل کا لازمی حصہ ہے۔ "جو بہتر کھیلے گا وہی جیتے گا۔" ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہاردک پانڈیا ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔ (یو این آئی)