اردو

urdu

ETV Bharat / sports

صرف ایک میڈل، کہیں پاکستان بھارت سے اوپر تو کہیں پاکستان سب سے نیچے، آخر کیسے؟ - Paris Paralympics medals table

پیرس پیرالمپکس 2024 میں بھارت اور پاکستان کی مہم ختم ہوگئی ہے ۔ بھارت نے اس مہم میں کل 29 تمغے حاصل کیے جبکہ پڑوسی ملک پاکستان صرف ایک میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ پاکستان نے اولمپکس میں بھی صرف ایک ہی میڈل جیتا تھا لیکن وہ میڈل ٹیلی میں سات میڈل جیتنے والے بھارت سے اوپر تھا۔ آخر کیسے؟ اسی سوال کے جواب کے لیے آپ کو یہ مکمل خبر پڑھنی ہوگی۔

Sumit
بھارتی پیرا ایتھیلیٹ سُمت (AFP Photo)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 9, 2024, 4:29 PM IST

حیدرآباد: پیرس پیرالمپکس 2024 کا اختتام ہوگیا ہے۔ اس میگا پیرالمپکس میں بھارت کے تمغوں کی تعداد 29 رہی ہے جس میں سات طلائی، نو چاندی اور 13 کانسے کے تمغے شامل تھے۔ قابل ذکر ہے کہ صرف ٹریک اینڈ فیلڈ کے مقابلے میں بھارت نے کل 17 تمغے جیتے جن میں چار سونے کے تمغے شامل ہیں۔

بھارتی کھلاڑیوں نے اس مہم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کو دنیا کے سرفہرست 20 ممالک میں کی فہرست میں پہنچا دیا۔ جبکہ سوئٹزرلینڈ، بیلجیم، جنوبی کوریا، ترکیہ، ارجنٹینا وغیرہ جیسے ممالک بھارت سے پیچھے رہے۔

پیرس پیرالمپکس میں مجموعی طور پر 29 تمغوں کی بدولت بھارت میڈل ٹیبل میں 18ویں نمبر پر ہے۔ جو کہ بھارت کا سب سے بہترین مظاہرہ ہے کیونکہ ٹوکیو پیرالمپکس میں بھارت نے کل 19 میڈل جیتے تھے۔ وہیں بھارت کا پڑوسی ملک پاکستان نے پیرالمپکس میں صرف ایک میڈل جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔ حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں برانز میڈل جیتا تھا۔

پیرس ییرالمپکس میڈل ٹیبل (www.paralympic.org)

صرف ایک میڈل کی وجہ سے پیرس اولمپکس کے میڈل ٹیبل میں بھارت سے اوپر رہنے والا پاکستان پیرالمپکس میں بھی صرف ایک میڈل جیت سکا، لیکن حیرت کی بات یہ ہے کانسے کا تمغہ حاصل کرنے کی وجہ سے پاکستان پیرالمپکس کے میڈل ٹیلی میں نا صرف بھارت سے نیچے ہے بلکہ میڈل کی فہرست میں بھی سب سے نیچے 79ویں پوزیشن پر ہے۔

جبکہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان میڈل ٹیلی بھارت سے اوپر پہنچا دیا تھا کیونکہ بھارت کے پاس سات میڈل تو تھے لیکن ان کے پاس ایک بھی گولڈ میڈل نہیں تھا۔ جس کی وجہ سے پاکستان اولمپکس 2024 کے میڈل ٹیبل میں 62 ویں پوزیشن پر تھا جبکہ بھارت 71 ویں نمبر پر تھا۔

واضح رہے کہ پیرس پیرا لمپکس میں چین نے مجموعی طور پر 220 تمغے جیت کر سرفہرست ہے جس میں 94 گولڈ، 76 سلور اور 50 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ وہیں برطانیہ اور امریکہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

جبکہ اولمپکس میں چین میڈل جیتنے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر تھا کیونکہ اس نے 40 گولڈ، 27 سلور اور 24 برونز میڈل کے ساتھ کل 91 میڈل جیتا تھا۔ جبکہ اس فہرست میں امریکہ کل 126 میڈل کے ساتھ سرفہرست ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیرس اولمپکس میں بھارتی کھلاڑیوں کی کارکردگی، میڈل میں کس ملک نے ماری بازی؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details