رانچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آف اسپنر روی چندرن ایشون نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان رانچی میں کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ دراصل، ایشون انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بھارتی گیندباز بن گئے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کی اننگز کے 22ویں اوور کی دوسری گیند پر جونی بیئرسٹو کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔
قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا کے گیندباز نیتھن لیون واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف 100 یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ بھارت کے بی ایس چندر شیکھر 38 اننگز میں 95 وکٹ کے ساتھ انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے بھارتی گیند بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ انیل کمبلے 36 اننگز میں 92 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بشن سنگھ بیدی اور کپل دیو بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
اس کے علاوہ روی چندرن ایشون، ایان بوتھم کے بعد کسی بھی مخالف کے خلاف 1000 رنز اور 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے تیز ترین کھلاڑی اور فہرست میں ساتویں کھلاڑی بن گئے ہیں، ایان باتھم نے آسٹریلیا کے خلاف 22 ٹیسٹ میں یہ سنگ میل مکمل کیا تھا جبکہ ایشون نے انگلینڈ کے خلاف 23 ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
ٹیسٹ میں کسی بھی مخالف ٹیم کے خلاف 1000 رنز اور 100 وکٹیں
جارج گیفن بمقابلہ انگلینڈ
مونی نوبل بمقابلہ انگلینڈ