چنئی: بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسین شانتو نے 19 ستمبر 2024 کو ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، جسے چیپاک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، میں دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
چنئی کی مشہور سرخ مٹی کی پچ پر گھاس ہے جس کا فائدہ بنگلہ دیش نے اچھے سے اٹھایا اور اس نے بھارت تین بلے بازوں کو محض 34 رنز کے مجموعی اسکور پر ہی پویلین بھیج دیا تھا۔ اس کے علاوہ ٹی ٹائم تک بنگلہ دیشی تیز گیندبازوں نے 6 میں سے پانچ وکٹ پہلے ہی دن لے چکے ہیں۔ پچ کو دیکتے ہوئے بنگلہ دیش نے بھی تین تیز گیند بازوں کا انتخاب کیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ 21 ٹیسٹ میچوں میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم نے چیپاک میں ٹاس جیت کر بولنگ کا انتخاب کیا ہے۔ آخری بار کسی ٹیم نے 1982 میں یہاں باؤلنگ کرنے کا انتخاب کیا تھا۔
اس کے علاوہ آخری بار بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف 2019 میں گھریلو ٹیسٹ میں تین تیز گیندبازوں کو کھیلایا تھا۔ اس وقت ٹیم انڈیا کے الیون میں ایشانت شرما، امیش یادیو اور محمد شامی تھے۔
یہ صرف نواں موقع ہے جب کسی مہمان ٹیم نے بھارت میں کسی ٹیسٹ میچ میں بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کے لیے مدعو کیا ہے۔ جبکہ پچھلے آٹھ میچوں میں سے چھ میچ ڈرا پر ختم ہوئے اور باقی دو میں آسٹریلیا نے 10 وکٹوں سے جیت درج کی۔
دونوں ٹیموں کے کپتان ٹاس کے بعد کہا تھا کہ وہ پہلے گیندبازی کرنا چاہتے ہیں کیونکہ پچ پر نمی ہے اور تیز گیندبازوں کو مدد بھی ملے گی۔ اسی وجہ سے دونوں ٹیموں میں تین تین تیز گیندباز کھیل رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد، حسن محمود اور ناہید رانا تیز گیندباز ہیں جبکہ انڈیا کی طرف سے جسپریت بمراہ، آکاش دیپ اور محمد سراج تیز گیندباز ہیں۔