وارانسی: وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے گنجاری میں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کی نگرانی کے لیے بی سی سی آئی اور آئی سی سی کے حکام وقتاً فوقتاً یہاں کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام 2 سال قبل شروع ہوا ہے اور اس کے مکمل ہونے میں ابھی تقریباً ایک سال باقی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ 2025 کے آخر تک کرکٹ شائقین وارانسی کے اس اسٹیڈیم میں بین الاقوامی کرکٹ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ 30.16 ایکڑ پر تعمیر ہونے والے اس اسٹیڈیم میں 30,000 سے زائد شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ تعمیراتی کام کے پہلے مرحلے میں اسٹیڈیم کی پارکنگ اور پریکٹس پچ بنائی جا رہی ہے۔
اس پورے اسٹیڈیم کی تعمیر پر 451 روپے خرچ ہو رہے ہیں، جو بی سی سی آئی کے علاوہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں مشترکہ طور پر برداشت کر رہی ہیں۔ اب تک تقریباً 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ وارانسی میں بننے والا یہ کرکٹ اسٹیڈیم اپنے آپ میں بہت خاص ہے، کیونکہ مہادیو شہر میں بننے والا یہ کرکٹ اسٹیڈیم صرف مہادیو کو ہی وقف ہوگا۔