نئی دہلی: وراٹ کوہلی اور روہت شرما جیسے لیجنڈز پر مشتمل ہندوستانی ون ڈے ٹیم میں شامل ہونے کی خبر جب ہرشیت رانا کو ملی تو ان کے منہ سے یہ الفاظ نکلے، 'دہلی میں دل ٹوٹ سکتے ہیں، لیکن ہم کبھی حوصلہ نہیں ہارتے۔
دہلی کے 'ساؤتھ ایکسٹینشن' سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ تیز گیند باز حشیت نے جونیئر سطح سے ہی سخت محنت کی لیکن اکثر نظر انداز کر دیا گیا۔ لیکن اس آئی پی ایل سیزن میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کی فاتح مہم میں 19 وکٹیں لے کر وہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
ہرشیت نے کہاکہ میں سخت محنت کرنے میں یقین رکھتا ہوں لیکن جب بھی مجھے ایجز گروپ کی ٹیم میں نظر انداز کیا جاتا تو میرا دل ٹوٹ جاتا اور اپنے کمرے میں بیٹھ کر روتا۔ میرے والد پردیپ نے کبھی امید نہیں ہاری۔