نیویارک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیگ مرحلے کے 19ویں میچ میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستانی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے سے کھیلا جائے گا۔
اس میچ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو فیورٹ سمجھا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کو امریکہ کی ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑاہے جو اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل رہی ہے۔ ایسے میں روہت شرما کے مین ان بلیو پر قابو پانا پاکستانیوں کے لیے بہت مشکل ہوگا۔
پاکستان کو اس کھلاڑی سے خطرہ ہو گا:
ہندوستانی ٹیم اب مضبوط نظر آرہی ہے کیونکہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی فارم میں واپسی ہوئی ہے۔ ہاردک ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے آغاز سے پہلے ہی آؤٹ آف فارم تھے۔ وہ آئی پی ایل 2024 میں بلے اور گیند دونوں سے فلاپ ہوئے۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کے لیے ان کی گیند بازی پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ ہاردک نے نہ صرف بالنگ میں زبردست واپسی کی ہے بلکہ بلے سے کمال دیکھایا۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں جارجانہ بلے بازی کی ۔ اس کے بعد انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف ٹی ورلڈ کپ 2024 کے اپنے پہلے لیگ میچ میں شاندار گیند بازی سے بلے بازوں کو تباہ کر دیا۔