اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کرکٹ آسٹریلیا کے سابق چیئرمین جیک کلارک چل بسے - Jack Clarke Passed Away

Jack Clarke Passed Away سابق کرکٹر اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے سابق چیئرمین جیک کلارک کا انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 70 سال تھی۔کلارک نے پسماندگان میں بیوی اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سابق چیئرمین جیک کلارک چل بسے
کرکٹ آسٹریلیا کے سابق چیئرمین جیک کلارک چل بسے

By UNI (United News of India)

Published : Apr 10, 2024, 4:28 PM IST

ایڈیلیڈ:آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق کلارک کا انتقال ایڈیلیڈ میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ کلارک نے 1999 سے 2011 تک آسٹریلوی کرکٹ بورڈ میں خدمات انجام دیں اور اپنے دور کے آخری تین سال سی اے کے چیئرمین رہے۔

بطور چیئرمین 2008 سے 2011 تک ان کے دور میں بگ بیش لیگ کا آغاز ہوا اور انہوں نے 2010-11 کی ہوم ایشز سیریز میں شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم کا جائزہ لیتے ہوئے سی اے کے اعلیٰ کارکردگی والے بازو کی تشکیل نو کی۔ 21 سال تک ساؤتھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں اورسال 2012 میں انہیں ایس اے سی اے کا اعزازی تاحیات ممبر بنایا گیا تھا۔

سی اے کے موجودہ چیئرمین مائیک بیرڈ نے کلارک کے انتقال پر اپنے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "جیک کلارک نے کرکٹ آسٹریلیا اور ایس اے سی اے کے ساتھ اپنے اہم کرداروں میں آسٹریلیا، جنوبی آسٹریلیا اور بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار خدمات انجام دیں اور کھیل کی دنیا میں سارے لوگ انہیں بہت پسند کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقی فٹبالر لیوک فلیورس کا ڈکیتی کی واردات میں قتل - Footballer Killed In Hijacking

انہوں نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے میں جیک کی اہلیہ سو، ان کی بیٹیوں جارجی اور لوسی، ان کے خاندان اور دوستوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتاہوں۔ایس اے سی اے کے صدر ول رینر نے کہا کہ جیک کھیل کے حقیقی کرداروں میں سے ایک تھے۔ "ان کی ہنسی اور زندگی کے تئیں جوش وخروش ہمیں بہت یاد آئے گا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details