جکارتہ:انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے ایک فٹبال گراونڈ میں دوران میںچ آسمانی بجلی نے فٹبالر کی جان لے گئی۔ انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ناخوشگوار واقعے کے بعد فٹبال شائقین مایوس ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو مقامی ٹیموں کے درمیان ایک میچ کھیلا جا رہا تھا۔ فٹ بال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک کھلاڑی کی موت نے ہرطرف خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔
واقعے کے بعد کھلاڑیوں اور تماشائیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اسٹیڈیم میں افراتفری کا ماحول تھا۔ زخمی کھلاڑی کو فوری طبی امداد کے لئے نزدیکی ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ لیکن اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔