حیدرآباد:بین الاقوامی فٹبال کا عالمی ادارہ فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا سرکاری اعلان کردیا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل اتوار 19 جولائی 2026 کو امریکہ کے شہر نیو جرسی میں منعقد ہوگا۔ یہ باوقار ٹورنامنٹ 11 جون 2026 کو مشہور فٹبال گراونڈ اسٹیڈیو ازٹیکا(میکسیکو سٹی) میں شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کینیڈا کے ٹورنٹو،میکسیکو سٹی(میکسیکو) اور امریکہ کے لاس ایجنلیس میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ کھیلے جائیں گے۔منتظمین کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ شیڈول پر خاص توجہ دی گئی ہے تاکہ کھلاڑیوں کو تھکان محسوس نا ہو۔ٹیم کو کم سے کم سفر کرنا پڑے۔
ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میکسیکو ،امریکہ اور کینیڈا کی ٹیمیں اپنے اپنے ہوم گراونڈ میں میچ کھیلےگی۔ عالمی فٹبال تنظیم فئفا کے صدر گیانی انفانٹینو نے کہاکہ امریکہ،میکسیکو اور کینیڈا میں ہونے والا عالمی کپ 2026 کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔یہ تاریخ کا سب سے یاد گار ٹورنامنٹ ثابت ہوگا۔اس ٹورنامنٹ یاد گار بنانے کے لئے کوئی کسر چھوڑی نہیں جائے گی۔