اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ویسٹ انڈیز پر انگلینڈ کی گرفت مضبوط - Eng vs WI First test Match - ENG VS WI FIRST TEST MATCH

جیک کرولی، اولی پاپ، جو روٹ اور ہری بروک کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگ کے121 رنوں کے جواب میں سات وکٹوں کے نقصان پر 341 رن بنا کر پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔

ویسٹ انڈیز پر انگلینڈ کی گرفت مضبوط
ویسٹ انڈیز پر انگلینڈ کی گرفت مضبوط ((Photo England Cricket X/icc x))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 7:46 PM IST

لندن: تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم لارڈ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن میزبان انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگ کے121 رنوں کے جواب میں سات وکٹوں کے نقصان پر 341 رن بنا لئے۔

انگلینڈ کی جانب سے سلامی بلے باز جیک کرولی(76رن)،جو روٹ (68رن)،اولی پاپ (57) اور ہری بروک50 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ جیمی اسمتھ 50 رن بنا کر ناٹ آوٹ ہیں۔انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر342 رن بنا لئے ہیں۔گوس اٹیکنسن بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جوئے دین سیلس 3 وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز ثابت ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ جیسن ہولڈر اور گد کیش موتی کو دودو وکٹ ملے۔الجاری جوزف کے کھاتے میں ایک وکٹ آیا۔

اس سےقبل ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 121 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔مائک لوئس 27 رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔اس کے علاوہ کین ہوز 24 رن اور الیک اتھنز 23 رن بنا ئے۔پہلی اننگ میں انگلینڈ کے گیندبازوں نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ہندوستانی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں جائے گی؟

انگلینڈ کی جانب سے گوس ایٹکنسن نے 12 اوورز میں 45 رن دے کر سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اس کے علاوہ جیمس اینڈرسن،کرس ووکس اور بین اسٹوکس کو ایک ایک وکٹ ملا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details