اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل کے بعد اب پرو کبڈی لیگ میں بھی پیسوں کی بارش - Pro Kabaddi League Auction - PRO KABADDI LEAGUE AUCTION

پرو کبڈی سیزن الیون کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کے پہلے ہی دن آٹھ کھلاڑیوں کو ایک کروڑ سے زائد روپئے میں خریدا گیا۔ سچن کو 2.15 کروڑ روپے جبکہ محمدرضا شادلوئی کو 2.07 کروڑ روپے میں خریدا گیا۔

eight players cross rs 1 cr mark during Pro Kabaddi League Auction
آئی پی ایل کے بعد اب پرو کبڈی لیگ میں بھی پیسوں کی بارش (Etv Bharat)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 16, 2024, 4:36 PM IST

نئی دہلی: ممبئی میں مشال اسپورٹس کے زیر اہتمام پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) سیزن 11 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کے پہلے ہی دن سچن سب سے مہنگے فروخت ہونے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہیں تمل تھلائیواس نے 2.15 کروڑ روپے میں خریدا۔

دریں اثنا محمدرضا شادلوئی چیانہ پرو کبڈی لیگ کے کھلاڑیوں کی نیلامی میں سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر ابھرے ہیں، انھیں ہریانہ اسٹیلرز نے 2.07 کروڑ روپے میں خریدا۔ وہ نیلامی میں 2 کروڑ روپے سے زائد میں خریدے جانے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نیلامی کے پہلے دن 12 فرنچائز ٹیموں کو کل 20 کھلاڑی فروخت کیے گئے، جس میں پہلے دن تین فائنل بڈ میچ (ایف بی ایم) کارڈ استعمال کیے گئے۔ بنگال واریئرز، تیلگو ٹائٹنز اور گجرات جائنٹس نے بالترتیب منیندر سنگھ، پون سہراوت اور سومبیر کے لیے ایف بی ایم کارڈز کا استعمال کیا۔

کھلاڑیوں کی اس نیلامی میں پی کے ایل کی تاریخ میں ریکارڈ تعداد میں کھلاڑی ایک کروڑ کلب میں شامل ہوئے۔ آج کی نیلامی میں سچن، محمدرضا شادلوئی، گومان سنگھ، پون سہراوت، بھرت، منیندر سنگھ، اجنکیا پوار اور سنیل کمار ایک کروڑ روپے کے کلب کا حصہ تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details