حیدرآباد: کرسٹیانو رونالڈو کے بارے میں یہ درست کہا جاتا ہے کہ وہ ریکارڈز کا پیچھا نہیں کرتے ہیں بلکہ ریکارڈز پرتگالی فٹبالر کا پیچھا کرتے ہیں۔ ویسے تو کرسٹیانو رونالڈو فٹ بال کے میدان میں ریکارڈ قائم کرنے کے عادی ہیں لیکن اب وہ سوشل میڈیا پر بھی ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔
دراصل پرتگال کے اسٹرائیکر رونالڈو نے 21 اگست کو اپنا یوٹیوب چینل 'یو آر کرسٹیانو' (UR Cristiano) لانچ کیا اور 90 منٹ کے اندر یہ 10 لاکھ سبسکرائبرز حاصل کرنے والا تیز ترین یوٹیوب چینل بن گیا۔ لیکن یہ طوفان ابھی بھی نہیں تھما ہے کیونکہ یہ تعداد صرف دو دن میں 30 ملین سے بھی زیادہ ہو گئی ہے اور توقع ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہے گا۔
رونالڈو نے اپنے یوٹیوب چینل پر اب تک صرف 19 ویڈیوز اپلوڈ کیا ہے اور ہر ایک ویڈیو پر ملین میں ویوز ہیں۔ ایک ویڈیو، جس میں رونالڈو اور ان کی اہلیہ جارجیا اپنے اور اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہیں، اس کو تقریباً 10 ملین افراد دیکھ چکے ہیں۔
کرسٹیانو کے یوٹیوب چینل نے 90 منٹ سے بھی کم وقت میں ایک ملین فالوورز حاصل کرکے ریکارڈ بھی بنایا ہے اور انھیں نے یوٹیوب گولڈن بٹن بھی حاصل کرلیا ہے۔ اب وہ ڈائمنڈ بٹن کے بھی حقدار ہوگئے ہیں کیونکہ یہ بٹن یوٹیوبرز کو 10 ملین سبسکرائبرز تک پہنچنے پر دیا جاتا ہے۔ یہ ایک ایک ایسا کارنامہ ہے جسے حاصل کرنے میں لوگوں کو کئی سال لگتے ہیں لیکن 39 سالہ نوجوان نے یہ 10 گھنٹے میں ہی پورا کر لیا۔
قابل ذکر ہے کہ کرسٹیانو کے یوٹیوب چینل سے پہلے سب سے کم وقت میں 10 ملین سبسکرائبرز تک پہنچنے والا شخص مسٹر بیسٹ تھا، جس نے 132 دنوں میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس وقت یوٹیوب پر مسٹر بیسٹ کے سب سے زیادہ 311 ملین سبسکرائبرز ہیں۔ اگر یہ تعداد اسی حساب سے بڑھتی رہی تو رونالڈو کا یوٹیوب چینل تاریخ کا سب سے تیزی سے بڑھنے والا چینل بن سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر رونالڈو کے تقریبا ایک بلین فالوورز