پرتھ:بھارتی مرد ہاکی ٹیم کو اتوار کے روز ہاکی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 4-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔آسٹریلیا کی جانب سے جیریمی ہیورڈ نے چھٹے اور 34 ویں منٹ میں، جیکب اینڈرسن نے 42 ویں اور نیتھن ایفرامس نے 45ویں منٹ میں گول کئے۔بھارت کی جانب سے جوگراج سنگھ نے نویں منٹ میں اور کپتان ہرمن پریت سنگھ نے 30 ویں منٹ میں ایک ایک گول کیا۔
کھیل کے آغاز میں میزبان ٹیم کے جیریمی ہیورڈ نے چھٹے منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر آسٹریلیا کو برتری دلا دی۔ بھارتی ٹیم نے جوابی حملہ کیا اور نویں منٹ میں جوگراج سنگھ نے شاندار پنالٹی کارنر کے ذریعے اسکور برابر کردیا۔ پہلا کوارٹر 1-1 کی برابری پر ختم ہوا۔
دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 30 ویں منٹ میں ہندوستانی کپتان ہرمن پریت سنگھ نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے ہندوستان کو 2-1 کی برتری دلا دی۔