برج ٹاون:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے 10ویں میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 39 رنوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے اس میچ میں بالنگ اور بیٹنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں عمان کی ٹیم 20 اوورز میں صرف 125 رن بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹوئنس اور ڈیوڈ وارنر نے نصف سنچری اننگز کھیلی۔ وارنر نے 51 گیندوں میں 56 رن بنائے اور مارکس اسٹونیس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 67 رن بنائے جس میں 6 چھکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
اس کے ساتھ اسٹوئنس نے 4 اوورز میں 19 رنز دے کر 3 وکٹ حاصل کئے۔ انہیں ان کی آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اسٹوئنس نے اننگز کے 15ویں اوور میں شاندار بلے بازی کی اور ایک اوور میں 4 چھکے لگائے۔اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ 12 اور ٹم ڈیوڈ 9 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ عمان کی جانب سے مہران خان نے 2 وکٹ حاصل کئے۔