بیدر:سید محمد طیب قادری نے ای ٹی وی بھارت سے اردو زبان کی موجودہ صورتحال پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اردو زبان و ادب کی جو حالت ہے اس کے ذمہ دار خود ہم ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اردو زبان کو آج گھر گھر عام کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو اردو زبان کا حال بھی فارسی زبان جیسا ہوگا ۔اردو زبان میں اعلی نصابی کتابوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ کا ایک بڑا طبقہ اپنے بچوں کو اردو میڈیم سے تعلیم دلانے سے اس لیے گریز کر رہا ہے کہ وہ آگے چل کر اعلی تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اس کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ اردو زبان میں کالج اور نصابی کتابوں کا نہ ہونا ہے۔ پہلے کے زمانے میں ہم دیکھتے ہیں کہ اردو نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی پڑھتے اور لکھتے تھے۔ اس کی اہم وجہ یہ تھی کہ اعلی نصابی کتابیں اردو زبان میں موجود تھی ۔یہ کتابیں کالج و یونیورسٹی چلا کرتے تھے ۔