احمدآباد:صوفی ابرار احمد شبیر کامل ایک ہم جو ہے شخصیت کے مالک ہیں خانقاہ شبیریہ میں قیام سے ہی انہوں نے علم و علمی اور ادبی سرگرمیوں کو پروان چڑھایا ہے اور ایک منتظم اعلی کی حیثیت سے انہوں نے تحریک فیض روحانی وٹوہ احمد آباد میں قائم کیا۔
صوفی ابرار احمد شبیر نے اس تعلق سے بتایا کہ احمد اباد کے وٹوا اور جوہاپورا علاقے میں خواجہ شبیر سرکار کی یاد میں دو خانقاہ بنائی گئی ہیں جس میں گزشتہ کئی سالوں سے علم ادب کے لیے کام ہو رہا ہے اور آج خواجہ شبیر احمد صاحب جو میرے والد ہیں ان کا گیارواں عرس منایا گیا ہے جس میں ملک بھر کے عقیدت مندوں نے حصہ لیا اور انہیں یاد کیا اور جلوس بھی نکالا گیا۔
انہوں نے حضرت خواجہ شبیر سرکار رحمت اللہ علیہ کی یاد میں احمدآباد کے دو مقامات پر خانقاہ شبیریہ قائم کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ میرے والد صاحب اور جو شبیر احمد کو علم ادب سے کافی لگاؤ تھا انہوں نے ساڑھے تین سو سے زائد کتابیں لکھی اور ان کی ہی راہ پر چلتے ہوئے میں نے بھی ادب میں کام کرنا شروع کیا اور 110 سے زیادہ کتابیں میری تصنیف ہو چکی ہے ان کے ماننے والے پورے ہندوستان میں ہیں میرا پورا نام ابرار احمد شبیر ہے اور کامل تخلص ہے۔