میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں چل رہے میلا نوچندی میں میلا کمیٹی کے زیر اہتمام میرٹھ اور اس کے اعتراف کے شعرائے کرام کے علاوہ کویوں کے کلام کو پلیٹ فارم دینے کے مقصد سے محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس محفل مشاعرہ میں مقامی مختلف زبانوں کے شعراء اور کویوں نے اپنے کلام سے ملک کی ملی جلی تہذیب اور سنسکرتی کو پیش کیا محفل مشاعرہ میں اردو زبان میں جہاں شعراء نے اشعار پڑھے وہیں ہندی زبان میں بھی کویتا پڑھی گئی۔ اس محفل مشاعرے میں شہر کی نامور شخصیات کے ساتھ سبھی مذاہب سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور بزرگوں نے شرکت کی۔
محفل کا مقصد بیان کرتے ہوئے مشاعرہ کنوینر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی محفلِ جہاں ملک میں مشترکہ تہذیب اور آپسی بھائی چارے کا درس دیتی ہیں وہیں یہ ادبی محفلِ ہمارے شہر کے گمنام شعراء کو بھی شہرت بخشنے کا کام کرتی ہیں تاکہ وہ بھی ملک غیر سطح پر پہنچ کر اپنا معیاری کلام پڑھ سکیں۔ قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی مثال میرٹھ کا میلا نوچندی میں منعقد ہونے والے پروگراموں بھی یہی مقصد ہوتا ہے کہ ہمارے شہر اور ملک میں مشترکہ تہذیبوں کو زندہ رکھا جا سکیں۔