یادگیر: دارالعلوم فیضان غوث اعظم کباڑ گیرہ شورا پور تعلقہ ضلع یادگیر کے زیر اہتمام کل ہند مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی صدارت پروفیسر صوفی شیخ محمد نور الدین شاہ قادری خلیفہ حضرت حسن چشتی القادری رحمۃ اللہ علیہ گلبرگہ نے کی۔
ڈاکٹر منور بوڑے منتخب ممبر کرناٹک اسٹیٹ ہومیوپتھک بورڈ بنگلور کی زیر سرپرستی میں منعقد اس مشاعرے کی حمایت سراج وجہی سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت اللہ بادشاہ اور مولا علی سوداگر صدر دارالعلوم فیضان غوث اعظم شورا پور کی زیر نگرانی میں منعقد ہوا۔
راجہ وجے کمار نائیک کانگرس یوتھ لیڈر شورا پور، اود بن عمر چاوش نائب چیئرمین وقف مشاورتی کمیٹی یادگیر، اسماعیل صاحب تاج، عبدالغفار سابق چیئرمین محکمہ بلدیہ، شیخ محبوب سابقہ چیئرمین شورا پور، ناصر صاحب رکن بلدیہ شورا پور، ڈاکٹر امجد گڈنگ، نواب صاحب کلاس ون کانٹریکٹر رکما پور، عبدالغفار ورچز کانگرس لیڈر یادگیر، قمر الا سلام رکن بلدیہ یاگیر، محمد سراج رضوی جنرل سیکرٹری اتحاد ملت یادگیر، دادا پیر ریل اسٹیٹ یادگیر، سرمست باغبان شاہ پور نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔