اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں عالمی فُوڈ سیفٹی ڈے کے حوالے سے تقریب - World Food Safety Day - WORLD FOOD SAFETY DAY

گورنمٹ ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول، براکپورہ، اننت ناگ میں فوڈ سیفٹی ڈے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جب کہ طلبہ نے ایک ریلی بھی برآمد کی۔

اننت ناگ میں عالمی فُوڈ سیفٹی ڈے کے حوالہ سے تقریب
اننت ناگ میں عالمی فُوڈ سیفٹی ڈے کے حوالہ سے تقریب (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 8, 2024, 1:19 PM IST

اننت ناگ میں عالمی فُوڈ سیفٹی ڈے کے حوالہ سے تقریب (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ (جموں کشمیر):عالمی فُوڈ سیفٹی ڈے کے حوالہ سے ضلع اننت ناگ کے براکپورہ میں قائم گورنمٹ ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے قبل ہائر سیکنڈری اسکول کے طلبہ نے لوگوں تک فوڈ سیفٹی کے بارے میں پیغام پہنچانے اور انہیں بیدار کرنے کے لئے ایک ریلی برآمد کی جس دوران طلبہ نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا کر پیدل مارچ کیا۔

ریلی کے اختتام کے بعد ہائر سیکنڈری اسکول میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس دوران طلبہ اور ماہر ماحولیات نے فوڈ سیفٹی دن منانے کے مقصد پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر جنک فُوڈ کے استعمال کے بڑھتے رجحان، ملاوٹی اور غیر معیاری اشیاء خوردنی کے بڑھتے رجحان پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ اس دن کے حوالے سے سماج تک یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ عوام ان چیزوں کو کھانے سے پرہیز کریں جو صحت کے لئے نقصان دہ ہیں۔

فوڈ سیفٹی محکمہ کے ضلع افسر ضمیر احمد نے کہا کہ محکمہ مارکیٹ میں دستیاب غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء کی خرید و فروخت کو روکنے کے لئے متحرک ہے اور محکمہ کی تشکیل کردہ ٹیمیں وقتاً فوقتاً مارکیٹ چیکنگ کے دوران خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لاتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر صحت بخش خوراک کا استعمال نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ میں عالمی تحفظ خوراک کے موقع پر پروگرام کا اہتمام - World Food Safety Day Celebration

ABOUT THE AUTHOR

...view details