اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی نے وار روم کا افتتاح کیا - JK ASSEMBLY ELECTION - JK ASSEMBLY ELECTION

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے جموں میں ایک نیا الیکشن 'وار روم' قائم کیا ہے۔ یہ وار روم پارٹی کی انتخابی حکمت عملی، مہم اور پارٹی سرگرمیوں کے لیے مرکز بنے گا۔

War room inaugurated by bjp in Jammu
جموں میں بی جے پی نے وار روم کا افتتاح کیا (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2024, 3:47 PM IST

جموں: جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی کا عمل مکمل ہوتے ہی ہی بی جے پی نے جموں میں ایک نیا الیکشن 'وار روم' قائم کیا ہے۔ یہ وار روم پارٹی کی انتخابی حکمت عملی، مہم اور پارٹی سرگرمیوں کے لئے مرکز بنے گا۔ یہ وار روم بی جے پی نے چھنی ہمت میں واقع ایک نجی ہوٹل میں شروع کیا۔

اس وار روم میں 100 سے زیادہ کرسیوں کی گنجائش ہے۔ آنے والے دنوں میں پارٹی کے کئی بڑے لیڈر جموں کشمیر کا دورہ کریں گے اور انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ اس سلسلے میں میڈیا اور لیڈران کے لیے اس وار روم میں بیٹھنے کے لیے گنجائش ہوگی۔ آنے والے وی آئی پی دوروں کے پیش نظر اس وار روم میں کچھ کمرے محفوظ کیے گئے ہیں۔

غور طلب ہے کہ وار روم میں روزانہ کی بنیاد پر حکمت عملی کی میٹنگز اور سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کے لیے ایک گروپ بنایا گیا ہے۔ وار روم سے 19 ترجمان شامل کیے گئے ہیں۔ مختلف علاقوں میں انتخابی ماحول پر نظر رکھنے کے لیے مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر وار روم سے ضلعی سطح کی سرگرمیوں پر رائے لینے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور جموں و کشمیر امور کے انچارج ترون چُگ کا کہنا ہے کہ انتخابات کو لے کر لوگوں میں جوش و خروش ہے۔ پارٹی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں ایسٹ پر اس بار بھی کانٹے کی ٹکر ہوگی

سرینگر، خواتین ووٹرز کی تعداد مرد ووٹرز سے زیادہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details