ETV Bharat / jammu-and-kashmir
کشمیری تاجر شیخ عاشق کا اسمبلی الیکشن لڑنے کا اعلان، اے آئی پی کے ہوں گے امیدوار - Sheikh Ashiq to contest elections - SHEIKH ASHIQ TO CONTEST ELECTIONS
وادی کشمیر کے نامور تاجر اور کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر شیخ عاشق نے اسمبلی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوامی اتحاد پارٹی کے منڈیٹ پر وہ انتخابات لڑ سکتے ہیں۔
Published : Aug 27, 2024, 1:52 PM IST
سرینگر: شیخ عاشق نے ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ میں اسمبلی انتخابات میں عوامی اتحاد پارٹی کے منڈیٹ پر بطور امیدوار حصہ لے رہا ہوں۔ اس حوالے سے اے آئی پی کی اعلی قیادت سے گذشتہ دنوں سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ البتہ آنے والے وقت میں یہ طے ہو گا کہ پارٹی کس نشست پر مجھے اسمبلی انتخاب لڑنے کی اجازت دے گی۔
شیخ عاشق کے سیاست میں آنے کی خبر یہاں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ کاروباری برادری کے مسائل اور مفادات کی وکالت کے لیے مشہور شیخ عاشق کا تجارت سے سیاست کی طرف یہ نیا قدم ہوگا۔
ادھر انجینئر رشید کی عوامی اتحاد پارٹی کشمیر کی معاشی اور سماجی پالیسیوں کے لیے مشترکہ نظریات کے ارد گرد مرکوز ہے۔ اگر شیخ عاشق سیاسی میدان میں آتے ہیں تو یہ ایک اسٹریٹجک اتحاد کی راہ ہموار کر سکتا ہے جو آنے والے اسمبلی انتخابات میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
البتہ شیخ عاشق کے سیاست میں آنے، منڈیٹ ملنے یا اے آئی پی میں شامل ہونے کے تعلق سے پارٹی کی جانب سے ابھی ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ تاہم یہ طے ہے کہ شیخ عاشق اب اسمبلی انتخابات میں حصہ لے کر سیاست میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔ بہرحال اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ شیخ عاشق بطور امیدوار کیا کارکردگی دکھائیں گے اور کاروبار میں کامیابی کے بعد کیا یہ سیاسی میدان میں بھی کامیابی حاصل کرسکتے؟ یہ تو آنے والا کل کی بتا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلہ کےلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آج تاریخ