بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع مشہور سیاحتی مقام دودھ پتھری میں کل دیر رات ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک سیاح کی موت ہوگئی اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک 70 سالہ سیاح عبدالمالک دودھ پتھری میں ایک قابلِ دید مقام پر سیلفی لینے کی کوشش کے دوران اپنا توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے پھسل کر نیچے گر گئے جس کے نتیجے میں کولکاتا سے تعلق رکھنے والا یہ جوڑا شدید زخمی ہو گیا۔ ان کو زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا جبکہ اس کی ساتھی نسیمہ خاتون زخمی ہے اور خطرے سے باہر ہے اور اسپتال میں شریک ہیں۔
مقامی حکام اور ایمرجنسی سروسز نے فوری طور پر واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔متوفی عبدالمالک اپنے اہل خانہ کے ساتھ وادی کے سیاحتی سفر پر آئے ہوئے ہیں۔