بانڈی پورہ:وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج بانڈی پورہ ضلع کی گریز وادی میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد کشمیر کے دہشت گردی سے متاثرہ مقامات اب سیاحتی مقامات میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں وادی میں امن قائم ہوا ہے، جس سے سیاحت کو فروغ ملا ہے۔
راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ اگر فقیر محمد خان گریز سے کامیابی حاصل کرتے ہیں مسائل، بشمول بانڈی پورہ گریز سرنگ یا ٹنل کا معاملہ حل ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں بے روزگاری کو بھی دور کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے مسائل کے حل کے لئے پوری کوشش کرے گی۔