سرینگر: وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں بھاریبرفباری جبکہ سرینگر سمیت میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری سے معمولات زندگی درہم و برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔وادی میں میں تازہ برف سے پہلی بار ہوائی ٹرانسپورٹ معطل ہوا ہے، وہیں میدانی علاقوں میں زمینی ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔
متعلقہ حکام کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتوار کو تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ وادی کے پہاڑی علاقوں کو اپنے اپنے ضلع صدر مقامات سے جوڑنے والی سڑکوں پر بھی برف جمع ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہو کر رہ گیا۔
ڈائریکٹر سرینگر ائیرپورٹ کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے اتوار کو سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ وہیں ریلوے کے ایک اہلکار نے بتایا کے بھارت برف باری کے بعد کشمیر میں ریلوے آپریشن بھی متاثر ہوا، کیونکہ برف باری کی وجہ سے ٹرینیں تاخیر سے چل رہی تھیں۔