اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں برفانی تودے گرنے کے واقعے سے بچنے کے لئے موک ڈرل کا اہتمام - Snow Avalanche Drill Programme - SNOW AVALANCHE DRILL PROGRAMME

ضلع بارہمولہ کے سیاحتی مقام گلمرگ کونگڈوری میں برفانی تودے گرنے کے واقعے سے بچنے کے لئے موک ڈرل کا اہتمام کیا گیا۔اس پروگرام میں فوج، جموں کشمیر پولیس، محکمہ کے علاوہ دیگر شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔

بارہمولہ میں برفانی تودے گرنے کے واقعے سے بچنے کے لئے موک ڈرل کا اہتمام
بارہمولہ میں برفانی تودے گرنے کے واقعے سے بچنے کے لئے موک ڈرل کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 4:29 PM IST

بارہمولہ میں برفانی تودے گرنے کے واقعے سے بچنے کے لئے موک ڈرل کا اہتمام

بارہمولہ: ہر سال یہاں پر ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے سیاح گلمرگ کونگڈوری میں واقع خوبصورت مقامات کا روخ کرتے ہے۔ سیاح اسنو اسکینگ کرتے ہیں۔اسنو اسکینگ کرنے کے دوران گزشتہ چند سالوں سے سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ کے ساتھ کونگڈوری میں کافی حادثات پیش آئے۔اس حادثے میں اسنو اسکینگ کرنے والے متعدد افراد نے اپنی جان بھی گنوائی۔

اس ضمن میں آج گلمرگ کے کونگڈوری میں Snow Avalanche Drill کو منعقد کیا تاکہ جو لوگ اس علاقے میں اسکینگ کرتے ہیں ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر اس طرح کے واقعہ پیش آئے تو وہ خود کو کس طرح سے بچا سکتے ہیں۔

محکمہ سیاحت کے علاوہ دیگر محکموں ککے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر شرکت کی ۔انہوںنے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج اس طرح کے پروگرام (موک ڈرل )کا انعقاد بہت ضروری ہے۔اس سے لوگوں تک ضروری معلومات فراہم کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونہ مرگ سربل میں برفانی تودا گرآیا

مقامی رضاکاروں نے کہا کہ یہ پروگرام کافی اہم تھا۔اس سے ہم کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا کیونکہ اس علاقے میں اکثر و بیشتر غیر عممولی برفباری ہوتی ہے ۔اس دوران برفانی تودے گرنے کے واقعات پیش آتے ہیں ۔ہم امید کرتے ہیں کہ اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کا سلسلہ مستقبل میں جاری رہے گا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details