اردو

urdu

مدرسہ احیا العلوم میں سالانہ جلسے کا انعقاد

Female Students Completed Maulvi Course ضلع رامبن میں بھتی میتراہ علاقے میں واقع مدرسہ احیا العلوم میں سالانہ جلسے کا انعقاد کیا گیا۔جلسے میں مقامی اور ملک کی دوسری ریاستوں کے علمائے کرام نے شرکت کی۔علمائے کرام نے مسلمانوں سے دینی اور دنیاوی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 9:04 PM IST

Published : Mar 5, 2024, 9:04 PM IST

مدرسہ احیا العلوم میں سالانہ جلسے کا انعقاد
مدرسہ احیا العلوم میں سالانہ جلسے کا انعقاد

مدرسہ احیا العلوم میں سالانہ جلسے کا انعقاد

رامبن:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے بھتی میتراہ علاقے میں واقع مدرسہ احیا العلوم میں سالانہ جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے ساتھ ساتھ دارلعلوم دیوبند سے علماء کرام نے شرکت کی ۔اس کے علاوہ کثیر تعداد میں مقام باشندوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ مدرسہ احیا العلوم کی چھ طالبات نے عالمیت کورس مکمل کی۔ ان کی تعلیم مکمل ہونے پر ان کی دستار بندی کی گئی۔انہیں اسناد سے نوازا گیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی نے پیغام دیا کہ انسان کی تخلیق کے مقاصد کو عام کرنا ان کا مقصد ہے ۔وہیں ناظم اعلی مدرسہ نے والدین سے گزراش کی کہ وہ بچیوں کی تعلیم کی اہمیت سمجھے اور انہیں علم کی روشنی سے روشناس کرانے ۔

یہ بھی پڑھیں:ترال: دارالعلوم غوثیہ ھمدانیہ للبنات کے سالانہ جلسہ کا اختتام

انہوں نے کہاکہ معاشرے میں نور پھیل سکے۔ ناظم مدرسہ محمد ایوب آہنگر نے بتایا یہ واحد ادارہ ہے جہاں عربی کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر سائنس سمت جدید تعلیم دی جاتی ہے۔ بچوں کو کافی حد تک فائدہ ہوا ہے۔ کجچھ لڑکیاں حافظ قران بھی یہی اب ہماری لڑکیاں لڑکوں سے کم نہیں اتنی باصلاحیت ہیں کہ بخاری شریف کی کو بھی حافظ کیا ہے۔ اس مدرسہ میں زیادہ تر یتم مفلن اور بے سہارا لڑکیاں تعلیم حاصل کرتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details