اننت ناگ: مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں محکمہ سماجی بہبود اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے اشتراک سے مشن وتسالیہ کے تحت جوینائل جسٹس ایکٹ 2015 کے عنوان پر سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار ڈگری کالج وومنز اننت ناگ کے آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا، جس دوران ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئر افسر مظفر احمد ،سپیشل موبائل میجسٹریٹ جسٹس سرفراز نواز ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی سکریٹری تبسم قادر سمیت کئی پولیس سیول افسران اور طلبہ موجود رہے۔
اس موقعے پر سماج میں نابالغ بچوں کے جرائم میں ملوث ہونے کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی، وہیں بچوں کے مختلف جرائم میں ملوث ہونے کی وجوہات کو اجاگر کیا گیا ۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ والدین اپنے بچوں کی صحیح طریقہ سے رہنمائی کریں اور ان کا خیال رکھیں، تاکہ وہ سماجی برائیوں سے دور رہیں۔