اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں کشمیر، دنیا کے بلند ترین ریلوے پل پر فورسز کی سیکورٹی مشق - JK RAILWAY

ریاسی کے چناب ریلوے پل پر سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر مشق کرتے ہوئے فورسز کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

دنیا کے بلند ترین ریلوے پل پر فورسز کی سیکورٹی مشق
دنیا کے بلند ترین ریلوے پل پر فورسز کی سیکورٹی مشق (فوٹو: ریاسی پولیس)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 12, 2024, 5:17 PM IST

ریاسی (جموں کشمیر) :یونین ٹیریٹری جموں کشمیر کے ضلع ریاسی میں دریائے چناب پر تعمیر دنیا کے بلند ترین ریلوے پل - چناب ریلوے پل - پر سیکورٹی فورسز نے ایک بڑے پیمانے پر کامیاب مشق کا انعقاد کیا۔ یہ مشق ڈسٹرکٹ پولیس ریاسی نے اسپیشل آپریشنز گروپ (SOG)، سی آر پی ایف 126 بٹالین، گورنمنٹ ریلوے پولیس (GRP)، ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF)، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (SDRF)، ویلج ڈیفنس گارڈز (VDG)، سول انتظامیہ، فائر اینڈ ایمرجنسی، اور میڈیکل ٹیموں کے ساتھ مل کر کی۔

جموں کشمیر پولیس کے مطابق اس مشق کا مقصد کسی بھی غیر متوقع صورتحال میں فورسز کے فوری ردعمل اور انسداد دہشت گردی صلاحیتوں کو جانچنا تھا، تاکہ قوم دشمن عناصر کی جانب سے کسی بھی قسم کی شرانگیزی کے امکانات کو فوری طور پر ناکام بنایا جا سکے۔ پولیس نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ مشق ریاسی میں کوڑی کے مقام پر چناب ریلوے پل پر کی گئی، جس میں مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے بھرپور تعاون کیا۔‘‘

جموں کشمیر، دنیا کے بلند ترین ریلوے پل پر فورسز کی سیکورٹی مشق (Photo: Reasi Police)
جموں کشمیر، دنیا کے بلند ترین ریلوے پل پر فورسز کی سیکورٹی مشق (Photo: Reasi Police)
دنیا کے بلند ترین ریلوے پل پر فورسز کی سیکورٹی مشق (Photo: Reasi Police)

چناب ریلوے پل، جو ادھم پور - سرینگر - بارہ مولہ ریلوے لنک (USBRL) پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے، انجینئرنگ کے اعتبار سے ایک شاہکار ہے اور خطے کے بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کے لئے سیکیورٹی فورسز کے بھرپور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں آئندہ ماہ سے الیکٹرک ٹرین شروع ہونے کا امکان

ABOUT THE AUTHOR

...view details