اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں جموں میں سیکورٹی انتظامات سخت - Security arrangements in jammu

جموں کے ڈوگرہ چوک، پنجتیرتھی چوک، وکرم چوک وغیرہ میں خصوصی چیکنگ کی گئی۔ ایس ایس پی جموں جوگندر سنگھ نے چوکیوں پر تعینات نیم فوجی دستوں سے بات چیت کی اور انہیں ہدایت دی کہ انتخابات کے دوران شراب کی اسمگلنگ اور ملک دشمن عناصر کی نقل و حرکت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس لیے اس کے لیے ہوشیار رہیں۔

اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں جموں میں سیکورٹی انتظامات سخت
اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں جموں میں سیکورٹی انتظامات سخت (Image Source: ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2024, 6:25 PM IST

Updated : Sep 10, 2024, 6:37 PM IST

جموں:جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں تیسرے مرحلے کے تحت کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے ساتھ ہی سرحدی ضلع جموں میں سیکورٹی انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔سیول انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں فعال طور پر تعینات کر دی گئی ہیں۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ پیر اور منگل کو پولیس اور الیکشن کمیشن کی ٹیموں نے ضلع بھر میں ناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کی۔

خاص طور پر جموں و کشمیر کے باہر سے آنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی سی جموں سچن کمار خود اور ایس ایس پی جوگندر سنگھ نے پولیس ٹیم کے ساتھ شہر کی چوکیوں کا معائنہ کیا۔ جبکہ موقع پر ہی سرویلنس اور فلائنگ ٹیموں کے کام کاج کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں عہدیداروں نے ٹیموں پر زور دیا کہ وہ ماڈل ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کریں۔ معلومات کے مطابق جموں ضلع میں 150 سے زائد فلائنگ اسکواڈ ٹیمیں اور سرویلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان ٹیموں کو مختلف علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جہاں یہ ٹیمیں سرپرائز چیک پوائنٹس بنا کر گاڑیوں کی چیکنگ کریں گی۔

شہر خاص جموں کے ڈوگرہ چوک، پنجتیرتھی چوک، وکرم چوک وغیرہ میں خصوصی چیکنگ کی گئی۔ ایس ایس پی جموں جوگندر سنگھ نے چوکیوں پر تعینات نیم فوجی دستوں سے بات چیت کی اور انہیں ہدایت دی کہ انتخابات کے دوران شراب کی اسمگلنگ اور ملک دشمن عناصر کی نقل و حرکت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس لیے اس کے لیے ہوشیار رہیں اور اچھی طرح چھان بین کریں۔ اس کے علاوہ عسکریت پسندوں کے کسی بھی واقعے کو روکنے کے لیے چوکس رہیں۔

Last Updated : Sep 10, 2024, 6:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details