اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں سرچ آپریشن شروع - CASO in Jammu - CASO IN JAMMU

جموں کے اکھنور علاقے میں مسلح افراد کو دیکھے جانے کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ا
اکھنور جموں میں سرچ آپریشن (فائل فوٹو)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 15, 2024, 1:11 PM IST

جموں (جموں کشمیر): جموں خطے کے اکھنور علاقے کو اس وقت محاصرے میں لے لیا گیا جب علاقے میں کچھ مصلح افراد کے دیکھے جانے کی اطلاع سیکورٹی فورسز کو ملی۔ حکام نے بتایا کہ علاقے میں دو ہتھیار بند افراد کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع سیکورٹی فورسز کو دی گئی جس کے بعد جموں کشمیر پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کر دی۔

حکام نے بتایا کہ مقامی باشندوں نے دو افراد کی مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع فور طور پر پولیس کو دی جنہوں نے فوج کے ساتھ مل کر فورری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ حکام کو بتایا گیا کہ دو افراد کو علاقے میں دیکھے گئے تھے وہ ہتھیاروں سے لیس تھے۔ حکام نے بتایا کہ اس سے قبل بھی جموں کے گھروٹہ علاقے میں مشکوک نقل و حرکت کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد گھروٹہ سمیت ٹھٹھی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کرکے مختلف ناکے قائم کیے گئے۔

حکام نے بتایا کہ تلاشی کارروائی کے دوران کچھ بھی مشکوک نہیں ملا تاہم لوگوں کو چوکس رہنے کی اطلاع دی گئی ہے اور ہدایت کی گئی کہ کسی بھی مشکوک نقل و حرکت کی فوری طور پر پی سی آر پی ایف یا کسی بھی پولیس یونٹ کو دیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مشکوک نقل و حرکت دیکھے جانے کے بعد جموں کے بیشتر علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ جموں میں حالیہ دنوں عسکریت پسندی کے واقعات اور مسلح افراد کے دیکھے جانے کے واقعات میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جموں کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن - Jammu Search Operation

ABOUT THE AUTHOR

...view details