ڈورو، اننت ناگ:لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی آج رامبن اور اننت ناگ اضلاع میں دو عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے، جو 10 سال کے وقفے کے بعد منعقد ہونے والے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کی مہم کا آغاز کریں گے۔ ان کے انتظار میں ضلع اننت ناگ کے ڈورو کے اسٹیڈیم میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔
ضلع اننت ناگ کے ڈورو میں راہل گاندھی کے انتظار میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود (ETV Bharat Urdu) ضلع اننت ناگ کے ڈورو میں راہل گاندھی کے انتظار میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود (ETV Bharat Urdu) اننت ناگ کے مختلف علاقوں سے ریلیز کی صورت میں کانگریس اور این سی کے کارکنان راہل گاندھی اور کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور امیدوار جی اے میر کا استقبال کرنے کے لئے جمع ہوئے۔ جس دوران ریلیز ڈول نگاڑے اور نعرے بازی کرتے ہوئے جمع ہوئے۔ یہ ریلیاں 18 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں انتخابات لڑنے والے پارٹی کے امیدواروں کی مہم کا حصہ ہیں۔ راہل گاندھی کے علاوہ، کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی آنے والے تین مرحلوں کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے 40 اسٹار کمپینرس میں شامل ہیں۔
ضلع اننت ناگ کے ڈورو میں راہل گاندھی کے انتظار میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود (ETV Bharat Urdu) جموں و کشمیر اسمبلی کے 90 ارکان کے انتخاب کے لیے پولنگ 18، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوں گے۔ کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے پہلے ہی اتحاد کیا ہے، اطلاع کے مطابق راہل گاندھی آج دہلی سے جموں پہنچیں گے اور پھر دوپہر میں ایک ریلی سے خطاب کرنے کے لیے رامبن ضلع کے گول علاقے میں وارد ہونگے ۔ وہ پارٹی کے جموں و کشمیر یونٹ کے سابق سربراہ وقار رسول وانی کے لیے مہم چلائیں گے، جو بانہال اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ اس نشست کے لیے پہلے مرحلے میں 18 ستمبر کو پولنگ ہوگی۔
ضلع اننت ناگ کے ڈورو میں راہل گاندھی کے انتظار میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود (ETV Bharat Urdu) ضلع اننت ناگ کے ڈورو میں راہل گاندھی کے انتظار میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود (ETV Bharat Urdu) راہل گاندھی اس کے بعد اننت ناگ ضلع کے ڈورو علاقہ جائیں گے، جہاں وہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور سابق وزیر غلام احمد میر کی حمایت میں ایک اور ریلی سے خطاب کریں گے، جو ڈورو اسمبلی حلقہ سے لڑ رہے ہیں۔ اس کے بعد راہل گاندھی شام کو سری نگر سے دہلی واپس روانہ ہوں گے۔ انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلام احمد میر، وقار رسول وانی اور جموں و کشمیر کانگریس کے سابق سربراہ پیرزادہ محمد سید میدان میں ہیں۔
ضلع اننت ناگ کے ڈورو میں راہل گاندھی کے انتظار میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود (ETV Bharat Urdu) ضلع اننت ناگ کے ڈورو میں راہل گاندھی کے انتظار میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود (ETV Bharat Urdu) اس سلسلہ میں ضلع اننت ناگ خاص کر ڈورو علاقہ میں سکیورٹی انتظامات کو سخت کر دیا گیا ہے۔ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان سیٹ شیئرنگ کی تقسیم کے معاہدے کے مطابق، 51 سیٹوں پر نیشنل کانفرنس 32 سیٹوں پر کانگریس۔ جب کہ دونوں جماعتوں کے درمیان پانچ نشستوں پر دوستانہ مقابلہ ہوگا، سی پی آئی (ایم) اور پینتھرس پارٹی کے لیے ایک ایک نشست چھوڑ دی گئی ہے۔
ضلع اننت ناگ کے ڈورو میں راہل گاندھی کے انتظار میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود (ETV Bharat Urdu)