جموں: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جموں کے پیش نظر ایس ایس پی سکیورٹی جموں نے مولانا آزاد اسٹیدیم میں منعقد ہونے والی ریلی میں حصہ لینے والوں کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ بتادیں کہ وزیر اعظم 20 فروری کو اپنے دورہ جموں کے دوران کروڑوں روپیوں مالیت کے کئی پرجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ایک بھاری عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔
اس ریلی کے پیش نظر ایس ایس پی سکیورٹی جموں نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے: 'ریلی میں شرکت کرنے کے لئے کٹھوعہ، سانبہ، دریا توی کے پار سے جنوبی جموں اور ادھمپور، ریاسی، ڈوڈا، کشتواڑ اور رامبن اضلاع کے کچھ علاقوں کے لوگوں کا داخلہ اسٹیڈیم کے ڈوگرہ چوک کی طرف مین گیٹ سے ہوگا'۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ 'شمالی جموں، راجوری، پونچھ، ادھمپور، ریاسی، ڈوڈہ، کشتواڑ، رامبن اضلاع سے آنے والے شرکا کا اسٹیدیم میں جی جی ایم سائنس کالج کی طرف سے داخل ہونے کی اجازت ہوگی'۔