اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وزیراعظم مودی اور امت شاہ کی جموں و کشمیر میں انتخابی مہم - Lok Sabha Election 2024

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے عام انتخابات 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 19 اپریل سے سات مراحل میں انتخابات منعقد ہوں گے۔ جس کے لئے سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں۔

Lok Sabha Election 2024
Lok Sabha Election 2024

By IANS

Published : Apr 4, 2024, 12:23 PM IST

جموں: وزیر اعظم نریندر مودی 12 اپریل کو جموں و کشمیر کے کٹھوعہ- ادھم پور لوک سبھا حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر مملکت (پی ایم او) جتیندر سنگھ اس حلقے سے تیسری بار دوبارہ انتخاب لڑ رہے ہیں۔ کانگریس نے اس حلقے میں بی جے پی کے خلاف چودھری لال سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔

بی جے پی امیدوار کی حمایت حاصل کرنے کے لیے وزیراعظم مودی 12 اپریل کو ادھم پور قصبے میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ جبکہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 9 اپریل کو جموں ریاسی لوک سبھا حلقہ میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی کے جگل کشور شرما جموں ریاسی حلقہ سے تیسری بار دوبارہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی کے رمن بھلا اس حلقے میں شرما کی مخالفت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات کے لیے ٹریننگ کا عمل شروع

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ 10 اپریل کو کٹھوعہ میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ اور سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین 13 اپریل کو ڈوڈہ میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ کٹھوعہ ادھم پور حلقہ میں 19 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ جموں ریاسی حلقہ میں 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 سات مراحل میں 19 اپریل سے شروع ہوں گے۔ انتخابات کے لئے مختلف مراحل پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details