اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اگلی سرکار این سی - کانگریس کی ہوگی: الائنس امیدوار کا دعویٰ - NC Cong Alliance

این سی - کانگریس کے مشترکہ امیدوار سریندر سنگھ چنئی نے بی جے پی کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی ہوا میں باتیں کر رہی ہے کہ اگلی حکومت بھاجپا کی ہوگی۔‘‘

ترال علاقے میں این سی- کانگریس امیدوار کی انتخابی مہم جاری
الائنس امیدوار، سریندر سنگھ چنی (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2024, 5:06 PM IST

ترال علاقے میں این سی- کانگریس امیدوار کی انتخابی مہم جاری (ETV Bharat)

پلوامہ (جموں کشمیر) :جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں بھی جموں کشمیر کے دیگر خطوں کی طرح انتخابی مہم عروج پر ہے اور اس حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں نے ریلیاں، روڑ شوز اور عوامی میٹنگوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ نیشنل کانفرنس (این سی) اور کانگریس کے (الائنس) امیدوار سریندر سنگھ چنئ نے ترال کے بٹ نور، پستونہ واگڑ، نادر اور دیگر دیہات میں عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے ووٹ دیکر انہیں کامیابی بنانے کی عوام سے اپیل کی۔

سریندر سنگھ چنئی نے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ترال علاقے میں الائنس امیدوار کے حق میں عوامی سطح پر لہر بن رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھاجپا نے جموں کشمیر کی ریاست کو ایک تقسیم کرکے دو یو ٹیز میں تبدیل کر کے ظلم کی تاریخ رقم کر دی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ الائنس کی یہ کوشش ہے کہ ریاستی درجہ بحال کیا جائے۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سریندر سنگھ چنئ نے بتایا کہ ’’بھاجپا ہوا میں باتیں پھیلا رہی ہے کہ وہ اپنے دم پر حکومت بنا رہی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ لوگ یہاں امیدوار کھڑا کرنے سے بھی ڈر گئے ہیں۔‘‘ الائنس امیدوار نے دعویٰ کیا کہ اگلی حکومت این سی - کانگریس کی ہی بنے گی جو مشترکہ طور عوام کو درپیش مسائل کو حل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جموں وکشمیر انتخابات میں الائنس کے امیدوار کامیاب ہوں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details