اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ٹریفک اور صحت محکمے کے اشتراک سے بلڈ ڈونیشن کیمپ - عطیہ خون کیمپ ڈوڈہ

Doda Blood Donation Camp: ڈوڈہ میں محکمہ ٹریفک اور محکمہ صحت کے اشتراک سے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں دو درجن کے قریب رضاکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔

ٹریفک، صحت محکمہ کے اشتراک سے بلڈ ڈونیشن کیمپ
ٹریفک، صحت محکمہ کے اشتراک سے بلڈ ڈونیشن کیمپ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 7, 2024, 6:44 PM IST

ٹریفک، صحت محکمہ کے اشتراک سے بلڈ ڈونیشن کیمپ

ڈوڈہ:پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ نے گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال (جی ایم سی) ڈوڈہ میں محکمہ صحت کے تعاون سے ایک خون عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ نیشنل روڈ سیفٹی ماہ کے تناظر میں منعقد کیا گیا۔ ڈونیشن کیمپ سے قبل ایک مختصر تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ضلع و تحصیل انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران دو درجن کے قریب رضاکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا جسے محکمہ صحت کی ٹیم نے بلڈ ڈونیشن بینک منتقل کیا۔ رضاکاروں میں ڈرائیورز اور محکمہ صحت کے بیشتر عملہ شامل تھا۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، اے آر ٹی او ڈوڈہ نے سڑک کی حفاظت کے اقدامات کی اہمیت اور ضلع بھر میں بیداری پیدا کرنے کے لیے محکمہ ٹریفک کی کوششوں کی سراہنا کی اور ان کوششوں میں مزید استحکام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ڈرائیونگ کے دوران حفاظتی ضوابط کی پابندی کو یقینی بنائے جانے سے متعلق آگاہی مہم اور عوام الناس کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہ کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں:بیداری عام ہونے سے اب لوگ خون کا عطیہ دینے سے ڈرتے نہیں: ڈاکٹر جاوید اقبال

اے آر ٹی او ڈوڈہ نے عطیہ خون کیمپ کے انعقاد میں محکمہ صحت کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے عوام الناس سے زیادہ سے زیادہ بلڈ عطیہ کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا: ’’بلڈ ڈونیشن کیمپ، روڈ سیفٹی منتھ کے حصہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس طرح کے پروگرامز سے عوام خاص کر ڈرائیوروں کو نہ صرف خون عطیہ کرنے کی ترغیب ملتی ہے بلکہ انہیں ٹریفک قوانین سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ بلڈ بینک میں جمع خون کسی بھی ہنگامی اور ایمرجنسی صورت حال کے دوران انسانی جانوں کو بچانے کے کام آتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details