اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں نیشنل کانفرنس کی ریلی کے دوران معمولی ہنگامہ - JK Assembly Polls 2024 - JK ASSEMBLY POLLS 2024

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہورہے ہیں جس کا پہلا مرحلہ 18 ستمبر کو ہوچکا ہے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران عوام نے کثیر تعداد میں ووٹ ڈالا ہے۔ تقریبا 60 فیصد ووٹ فیصد درج کیا گیا ہے۔ جبکہ دو مرحلے ابھی باقی ہے۔ 8 اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

گاندربل میں این سی ریلی کے دوران ہلچل
گاندربل میں این سی ریلی کے دوران ہلچل (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2024, 6:21 PM IST

Updated : Sep 23, 2024, 7:02 PM IST

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں اس وقت نیشنل کانفرنس کی انتخابی ریلی میں ہلچل مچ گئی جب یہ ریلی وارپوہ علاقے میں پہنچی جس کے دوران مخالف سمت سے آزاد امیدوار جاوید احمد بھی اپنے ورکروں کے ساتھ ریلی کی صورت میں جارہے تھے۔ نیشنل کانفرنس کی ریلی کی قیادت این سی کے نائب صدر اور گاندربل حلقے کے امیدوار عمر عبداللہ کر رہے تھے۔

گاندربل میں نیشنل کانفرنس کی ریلی کے دوران معمولی ہنگامہ (Etv bharat)

اس دوران دونوں پارٹیوں کے حامیوں کے درمیاں زبردست آپس میں نعرے بازی ہوئی اور نوعیت ہاتھا پائی پر پہنچی تاہم موقع پر موجود پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے حالات پر قابو پایا اور پولیس کی موجودگی میں دونوں ریلیوں کو اپنے اپنے منزلوں کی طرف روانہ کیا گیا۔ نیشنل کانفرنس کے حامی اس دوران عمر عبد اللہ کے حق میں زبردست نعرے بازی کررہے تھے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ 18 ستمبر کو ہوچکا ہے۔ اس دوران تقریبا 60 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔ جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ یکم اکتوبر کو ہوگی۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ غور طلب ہے کہ 2014 کے بعد تقریبا دس سال بعد پہلی بار 2024 میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔

Last Updated : Sep 23, 2024, 7:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details