اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں عسکری معاون گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود ضبط - OGW Arrested

بارہمولہ میں لشکر طیبہ نامی ممنوعہ عسکری تنظیم سے وابستہ ایک او جی ڈبلیو (OGW)کو پولیس اور فوج نے گشت کے دوران گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔

بارہمولہ میں عسکری معاون گرفتا
بارہمولہ میں عسکری معاون گرفتا (Photo: JK Police)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 2, 2024, 9:19 PM IST

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جموں کشمیر پولیس نے فوج کی46 آر آر کے ساتھ ایک جوائنٹ آپریشن کے دوران ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ (LeT) / دی ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) سے منسلک عسکریت پسندوں کے ایک ساتھی/معاون کو گرفتار کر لیا ہے۔ بارہمولہ پولیس نے حراست میں لیے گئے شخص کے قبضے سے مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ضلع بارہمولہ کے ایکو پارک کراسنگ علاقے میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کے بارے میں ایک خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بارہمولہ پولیس اور فوج کی 46 آر آر نے مشترکہ طور علاقے کا گشت کیا۔ پولیس بیان کے مطابق گشت کے دوران ایک راہگیر نے جوں ہی گشتی ٹیم کو دیکھا تو اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم الرٹ پٹرولنگ ٹیم نے اسے دھر دبوچ لیا۔

ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران شخص کی شناخت شاکر احمد لون ولد عبد الرشید ساکنہ ڈنگر پورہ، شیری، بارہمولہ کے طور پر ظاہر ہوئی ہے اور اس کی تلاش اور انکشاف کے دوران 1 پستول،1 میگزین، 8 پستول راؤنڈ، 3 دستی بم برآمد کیے گئے۔ بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ پوچھ تاچھ کے دران ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ پاکستان میں مقیم عسکری ہینڈلر کے رابطے میں ہے اور بارہمولہ قصبے میں عسکری حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ معاملے کی نسبت پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں یو اے پی اے اور آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ میں ’عسکری معاون‘ کا مکان اٹیچ - House Attached in Pulwama

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details