ایس ڈی ایچ بیروہ میں میڈیکل ریپریزنٹیٹوز کی من مانی سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا بڈگام: بیروہ کے ضلع ہسپتال میں بیمار بہن کے ساتھ آئے ایک تیماردار شوکت احمد وانی نے ای ٹی وی کو بتایا کہ میں دو بجے یہاں پہنچا اور دیکھا کہ صرف ایم آر موجود تھے۔وہ مریضوں کو دیکھ نہیں رہے تھے۔ میڈیکل ریپریزنٹیٹوز ڈاکٹروں سے ملاقات کرنے کے لئے آتے ہیں۔وہ مریضوں کی قطار کے درمیان زبردستی چلے جاتے ہیں۔
شوکت احمد کا مزید کہنا ہے کہ ایم آرز کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ ان کی موجودگی سے کسی مریض اور ان کے رشتہ داروں کو پریشانیوں کا سامنا نا کرنا پڑے۔ہسپتال انتظامیہ کو اس ضمن میں سخت کارروائی کرنی چاہئے تاکہ ایم آرز کو روکا جاسکے۔
اس ضمن میں بی ایم او سب ضلع ہسپتال بیروہ ڈاکٹر جاوید نے بتایا کہ ہم نے تمام ایم آرز کو تین بجے کے بعد ہسپتال میں داخل ہونے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ہسپتال میں او پی ڈی کے دروازوں پر بھی نوٹس چسپا کیا گیا ہے تاکہ لوگ بھی اسے دیکھے اور اگر اس آڈر کی خلاف ورزی ہو رہی ہو تو ہمیں اطلاع دیں تاکہ ہم ان کے خلاف کارروائی کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی سی بڈگام نے چاڈورہ میں واقع ایس ڈی ایچ اور ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر کا دورہ کیا
ان کا مزید کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے جس کی وجہ سے وہ لوگ جلدی آتے ہیں تاکہ افطاری سے پہلے اپنے گھر پہنچے۔ چونکہ آپ نے یہ ان باتوں کو نوٹس میں لایا ہے تو میں دیکھتا ہوں کہ بیماروں کو کوئی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔۔