اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں بی جے پی کے اہم کارکنوں نے آزاد امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا - JK Assembly Elections 2024 - JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024

جوں جوں جموں کشمیر میں انتخابات قریب آ رہے ہیں، ویسے ویسے سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ترال میں لوگ پارٹی وفاداریاں بھی بدل رہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2024, 3:43 PM IST

ترال: جموں کشمیر میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ اسمبلی الیکشن کے ساتھ ہی جنوبی کشمیر کے ترال میں بھی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ سیاسی کارکنوں کی جانب سے پارٹی وفاداریاں بدلنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے چند اہم کارکنوں نے جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے سابق لیڈر کا دامن تھام لیا ہے۔ ان کارکنوں نے نیشنل کانفرنس کے سابق لیڈر اور آزاد امیدوار ڈاکٹر غلام نبی بٹ کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی طبقہ سے بی جے پی کے قبایلی مورچہ کے ضلع سیکرٹری ذاکر حسین نے سابق ممبر اسمبلی ترال ڈاکٹر غلام نبی بٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈاکٹر غلام نبی بٹ ترال حلقہ انتخاب سے بطور آزاد امیدوار چناو لڑ رہے ہیں۔ ذاکر حسین اپنے حامیوں کے ساتھ غلام نبی بٹ کی رہایش گاہ پر آئے اور انھوں نے ڈاکٹر غلام نبی بٹ کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے کہا کہ وہ پورے دم خم کے ساتھ الیکشن لڑیں گے کیونکہ نیشنل کانفرنس نے ان کو عین وقت پر دھوکہ دیا ہے اور مینڈیٹ کانگریس کو دیا ہے جن کا یہاں کوئی کیڈر نہیں ہے۔

ترال: بی جے پی کے اہم کارکنوں نے آزاد امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا (ETV BHARAT)

ABOUT THE AUTHOR

...view details