بڈگام:کشمیری پنڈتوں کے محبوب تہوار 'ہیرتھ' ( مہاشیوراتری) کو پورے جموں و کشمیر میں مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی، اس دوران ہزاروں عقیدت مندوں نے مخلتف مندروں میں جاکر خصوصی پوجا پاٹ کی۔عقیدت مندوں کی اکثریت اس دن برتھ رکھ کر تہوار مناتی ہے اور مندروں میں شیو لنگوں کے رسمی غسل کے ساتھ بھگوان شیو کی پوجا کرتی ہے۔ اس تہوار کو بھارت، پڑوسی ممالک سری لنکا، نیپال، پاکستان میں مقیم ہندو برادری 'مہا شیو راتری' کے نام سے مناتی ہے۔کشمیری پنڈتوں کا یہ تہوار چار دنوں پر محیط ہوتا ہے۔ تاہم کشمیری پنڈت برادری، اس مذہبی تہوار کو منانے کا طریقہ بالکل مختلف ہے۔
کشمیری پنڈت برادری اس تہوار کی تقریبات کا آغاز میں خصوصی پوجا کرتے ہے، جس سے وٹک پوجا' کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ اس پوجا میں مخصوص قسم کے برتنوں اور خشک پھلوں کا استعمال کیا جاتا ہے اور یہ پوجا کشمیری پنڈت اپنے گھروں میں ہی کرتے ہیں۔ تاہم کشمیری پنڈت کے مطابق اس تہوار کی روایتی رونق غائب ہے، کیونکہ نوے کی دہائی سے قبل جب کشمیری پنڈت یہ تہوار اپنے گھروں میں مناتے تھے تو ہمارے گھروں پر مبارکباد دینے کے لئے پڑوسی مسلمانوں کا تانتا بندھا رہتا تھا۔