اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 15, 2024, 1:37 PM IST

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال: سڑک کی میگڈمائزیشن سے عوام میں خوشی - Tral Road Macadamised

ترال میں برسوں بعد سڑکوں کی میکڈمایزشن پر عوام نے مسرت کا اظہار کیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی مرمت سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

ترال، سڑک کی میگڈمائزیشن سے عوام میں خوشی
ترال، سڑک کی میگڈمائزیشن سے عوام میں خوشی (ای ٹی وی بھارت)

ترال، سڑک کی میگڈمائزیشن سے عوام میں خوشی (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر):انتظامیہ کی جانب سے وادی کشمیر میں بہتر سڑک رابطے کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں بھی گزشتہ مہینوں کے دوران کئی اہم سڑکوں کی تجدید و مرمت اور میگڈمائزیشن انجام دی گئی۔ بوچھو سمیت ترال کے متعدد علاقوں میں حالیہ ایام کے دوران میگڈمائزیشن سے لوگوں کو کافی راحت پہنچی ہے۔

ترال کے کوٹ سڑک کی خستہ حالی عوام کےلیے پریشانی کا موجب بنی ہوئی تھی تاہم اب اس سڑک کی تجدید و مرمت اور میگڈمائیزشن کی وجہ سے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سڑک کی تعمیر و مرمت سے جہاں ایک وسیع آبادی کو عبور ومرور میں آسانی ہوگی وہیں لوگوں نے اس ضمن میں حکام کی کافی ستائش کی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے ہی علاقے میں ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر سے علاقے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ مقامی باشندوں کے مطابق سڑک کی خستہ حالی سے عوام کو سکت دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’’گزشتہ سرکاروں نے اس حوالے سے کوئی بھی سنجیدہ کوشش نہیں کی ہے، وہ صرف اس سڑک کے حوالے سے بیان بازیاں کرتے تھے، تاہم کبھی بھی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:Tral road in shambles: نودل ترال سڑک انتہائی خستہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details