ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈی پی اے پی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے انتخابی مہم کے لیے گریز کا دورہ کیا - Assembly Election 2024 - ASSEMBLY ELECTION 2024

بانڈی پورہ میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے بگتور میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) علاقے کا دورہ کیا اور یہاں کی عوام سے ڈی پی اے پی کے امیدوار نثار احمد لون کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔

غلام نبی آزاد نے گریز کا دورہ کیا
غلام نبی آزاد نے گریز کا دورہ کیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2024, 6:11 PM IST

بانڈی پورہ (جموں و کشمیر): ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے آج شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلعے کے بگتور میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) علاقے کا دورہ کیا تاکہ ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی، گریز کے امیدوار نثار احمد لون کی انتخابی مہم کی قیادت کی جاسکے۔ اس موقعے پر ان کے ساتھ وادی کے سینکڑوں کارکنان بھی شامل تھے۔

غلام نبی آزاد نے گریز کا دورہ کیا (ETV Bharat)

اپنے خطاب کے دوران غلام نبی آزاد نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے امیدوار نثار احمد لون کو ووٹ دیں۔ ایل او سی سے متصل وادئ گریز میں ان دنوں انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ حالانکہ اصل مقابلہ بی جے پی کے فقیر محمد خان اور نیشنل کانفرنس کے امیدوار نظیر احمد خان کے مابین ہی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

تاہم غلام نبی آزاد کے دورۂ گریز اور ان کے جلسے میں شامل لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے بعد یہ اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ڈی پی اے پی (DPAP) کے امیدوار نثار احمد لون ان دونوں تجربےکار سیاست دانوں کو ٹکر دینے یا کئی ایک ووٹ کاٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

غلام نبی آزاد نے اپنے جلسے میں لوگوں سے خطاب کے دوران کہا کہ اب بدلاؤ کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گریز کے لوگوں نے دو خاندانوں کو کئی ایک مواقعے دئے ہیں تاہم گریز آکر پتہ چلتا ہے کہ یہ دونوں سیاست دان فقیر محمد خان اور نیشنل کانفرنس کے امیدوار نظیر احمد خان پوری طرح سے ناکام رہے ہیں۔ کیونکہ گریز میں تعمیر وترقی کے حوالے سے اب بھی کئی سنگین مسائل موجود ہیں جن کا حل کیا جانا بہت ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.