اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں کشمیر بجٹ پر سیاسی جماعتوں کے تاثرات - nirmala presented JK budget

Budget for kashmirمرکزی سرکار کی جانب سے جموں کشمیر کے لئے پیش کیے گئے بجٹ پر حزب اختلاف سیاسی جماعتوں نے بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ بی جے پی کے ریاسی ترجمان کا دعویٰ ہے کہ یہ بجٹ خطہ کی ترقی کو مد نظر تیار کیا گیا ہے۔

جموں کشمیر بجٹ پر سیاسی جماعتوں کے تاثرات
جموں کشمیر بجٹ پر سیاسی جماعتوں کے تاثرات

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 6, 2024, 2:26 PM IST

سرینگر:مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیر کو پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے لیے 59,363 کروڑ روپے کا عبوری بجٹ پیش کیا ہے، جبکہ اگلے مالی سال کے بجٹ کا تخمینہ 1,18,728 کروڑ روپے متوقع ہے۔ بجٹ میں مالی سال2024-25 کیلئے مجوزہ ’ووٹ آن اکاونٹ‘ کے سلسلے میں کل وصولیوں کا تخمینہ 59,363 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، اس میں ا یڈوانس طریقوں اور ذرائع کو چھوڑ کر 16568 کروڑ شامل نہیں ہیں۔

مالی سال 2024-25 کیلئے ”ووٹ آن اکاونٹ“ کے سلسلے میں ان رسیدوں میں 48,930 کروڑ روپے بطور محصول وصولی اور 10,434 کروڑ روپے کیپٹل رسید کے طور پر شامل ہیں۔ دستاویز کے مطابق، 2024-25 کے لیے مجوزہ ”ووٹ آن اکاونٹ“ کے سلسلے میں کل مجموعی وصولیوں کا تخمینہ 75,932 کروڑ روپے ہے، جس میں 16,568کروڑ روپے کے پیشگی طریقوں اور ذرائع کی فراہمی بھی شامل ہے۔

بجٹ پر اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اس بجٹ پر خاص امیدیں نہیں رکھنی چاہئے، کیوں کہ جون میں نئی حکومت بننے کے بعد نیا بجٹ پیش کیا جائے گا۔‘‘ تاہم حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹٰ (بی جے پی) نے اس بجٹ کو سراہتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ’’اس بجٹ سے جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی میں اضافہ ہوگا۔‘‘

نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے کہا کہ جموں کشمیر کی عوام کو اس بجٹ سے کافی امیدیں وابستہ تھیں، لیکن بجٹ پیش ہونے کے بعد لوگ مایوس ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں جموں کشمیر میں بڑھتی بے روزگاری اور مہنگائی کو کم کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے جبکہ عام شہری یا غریبوں کے لئے بھی اس بجٹ میں کچھ خاص اعلان یا رعایت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:بجٹ کے اعلانات سے سنسیکس نفٹی گلزار

کانگریس کے ریاستی صدر وقار رسول نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے اس بجٹ کو پارٹی کے ایجنڈے کے طور پر پیش کیا ہے جبکہ عوام کے لئے اس میں راحت کی کوئی اسکیم یا نوجوانوں میں بے روزگاری کو دور کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بجٹ میں تاجرین کے لئے ٹیکس میں رعایت نہیں دی گئی ہے یا مہنگائی کو کم کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

بی جے پی کے ریاستی ترجمان الطاف ٹھوکر نے کہا ہے کہ یہ بجٹ جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کیا گیا ہے جس میں عوام کے لئے راحت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے فنڈز مختص رکھے گئے ہیں۔

ایک مقامی تاجر بشیر احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ توقع کرتے تھے کہ سرکار بجٹ میں جی ایس ٹی کم کرنے کا اعلان کرے گی تاہم اس بات کی کوئی ذکر نہیں کی گئی ہے، البتہ ٹیکس میں کوئی اضافہ بھی نہیں کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details