اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اوڑی میں فائر اینڈ ایمرجنسی کو مستحکم بنائے جانے کا مطالبہ - اوڑی بارہمولہ

fire service station uri قصبہ اوڑی میں آتشزدگی کی واردات میں ہوئے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی، سماجی رہنماؤں نے متاثرین کی بازآبادکاری کے علاوہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو مزید مستحکم بنائے جانے کی اپیل کی ہے۔

اوڑی میں فائر اینڈ ایمرجنسی کو مستحکم بنائے جانے کا مطالبہ
اوڑی میں فائر اینڈ ایمرجنسی کو مستحکم بنائے جانے کا مطالبہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 20, 2024, 6:57 PM IST

اوڑی میں فائر اینڈ ایمرجنسی کو مستحکم بنائے جانے کا مطالبہ

بارہمولہ (جموں کشمیر) :جموں کشمیر پیپلز کانفرنس (جے کے پی سی) سے وابستہ سیاسی کارکن ڈاکٹر بشیر چالکو نے ضلع بارہمولہ کے اوڑی قصبہ میں آتشزدگی متاثرین کے ساتھ ملاقات کی اور انتظامیہ سے غریب کنبوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرحدی قصبہ اور پہاڑی علاقہ ہونے کے باوجود تحصیل اوڑی میں محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کا صرف ایک ہی دفتر موجود ہے۔

انہوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ نہ صرف اوڑی تحصیل کے مزید مقامات پر فائر اینڈ ایمرجنسی دفاتر شروع کرنے کی ضرورت ہے بلکہ اس محکمہ کو موجودہ وقت اور علاقہ کی مناسبت سے چھوٹی گاڑیاں فراہم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اوڑی کے مختلف خاص کر دور دراز دیہات میں آتشزدگی کی واردات کے بعد فائر ٹینڈرز کو جائے واردات تک پہنچنے میں کئی کئی گھنٹے لگتے ہیں جبکہ خستہ حال سڑکوں یا رابطہ پلوں کے نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں پہنچ بھی نہیں پاتیں۔ اور اس صورت میں عوام کو جان و مال کے نقصان سے جوجھنا پڑتا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اس ضمن میں خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی۔

مزید پڑھیں:اوڑی: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر

واضح رہے کہ دو روز قبل سرحدی قصبہ اوڑی کے دچی علاقے میں آگ کی ایک خوفناک واردات میں تین ریائشی مکان اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں علاوہ ازیں آتشزدگی میں ایک گؤ خانہ بھی خاکستر ہو گیا اور آگ کے سبب کئی مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details