اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر یونیورسٹی میں آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی - کشمیر یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

Kashmir University Exams Postponed: کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملتوی ہونے والے امتحانات کے انعقاد کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

All the exams to be held today in Kashmir University have been postponed
All the exams to be held today in Kashmir University have been postponed

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 11:00 AM IST

سرینگر:کشمیر یونیورسٹی نے 22 جنوری یعنی آج لیے جانے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔ ایک بیان میں کیا گیا ہے کہ 22 جنوری 2024 کو ہونے والے کشمیر یونیورسٹی کے تمام امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملتوی ہونے والے امتحانی پرچوں کے انعقاد کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ادھر آج رام مندر کی افتتاحی تقریب پر یوٹی جموں وکشمیر میں نصف دن کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 22 جنوری 2024 پیر کے روز دوپہر ڈھائی بجے تک جموں وکشمیر میں نصف دن تعطیل رہے گی۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے بھی آج رام مندر میں پران پرتشٹھا کی تقریب کے موقع پر ملک بھر میں نصف دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ تاکہ لوگ رام مندر کی افتتاحی تقریب اور پران پرتشٹھا کی براہ راست نشریات دیکھ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:

کشمیر یونیورسٹی کو ابھی تک نیا رجسٹرار نہیں ملا
واضح رہے کہ چھ دن تک جاری رہنے والی رسم کے بعد آج رام مندر کا اصل افتتاحی پروگرام منعقد ہونا ہے۔ پی ایم نریندر مودی، سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے بشمول کئی ملکی اور غیر ملکی مہمان اس کا حصہ ہوں گے۔ ہندو مذہبی رسوم کے مطابق 'اتوار کو رام کی مورتی کو 125 کیلاش کے مقدس پانی سے غسل دیا گیا۔ اس کے بعد رسومات کے مطابق لوری گا کر انہیں سلا دیا گیا۔ پیر کے اوائل میں 'رام للا' تالیوں اور دیگر آوازوں سے جگایا گیا۔ پھر انہیں آئینہ دکھایا گیا۔ اس کے بعد آج کی رسومات کا آغاز ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details